وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بجلی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں کہا ہے کہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے، اس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان یکم نومبر کو دورہ گلگت بلتستان کے دوران کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہنزل پاور پراجیکٹ میں ٹائم لائن پر عمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کے شدید بحران کا شکار ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔ سیکریٹری برقیات اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ٹرو کاسٹ اور ضروری دستاویزات فوری مکمل کر کے وفاق کو ارسال کی جائیں۔
اجلاس میں ہرپو پاور پراجیکٹ پر کام تیز کرنے اور 54 میگاواٹ عطاء آباد پاور پراجیکٹ پر عملی کام شروع کرنے کے لیے ترجیحی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔



