Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی زیر صدارت ن لیگ خیبر پختونخواکے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی عہدیداروں اور اراکین نے مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا،وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مزید منظم کرنے اور عہدیداروں کو سخت محنت کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہمارے وزرائے اعلیٰ تھے ہماری پارٹی نے بہت اچھا وقت دیکھا ابھی بھی محنت سے سب کچھ مل سکتا ہے۔

وزیراعظم نے امیر مقام کو ہدایت کی کہ مجھے سوات شانگلہ میں جلسے نظر آتے ہیں لیکن مردان،نوشہرہ،ڈی آئی خان،پشاور یہاں بھی جلسے ہونے چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں رانا ثناءاللہ،احسن اقبال،امیر مقام،پیر صابر شاہ ،کیپٹن ر صفدر اعوان شامل ہیں۔

کمیٹی صوبائی اراکین اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ اہم مشاورتی ملاقاتیں کرے گی ،کمیٹی خیبرپختونخوا میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.