Gas Leakage Web ad 1

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

0

*وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی*

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، رواں مالی سال کے دوران معاشی بحالی کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا ملے گا، فصلوں کی بہتر پیداوار سے دیہی آمدنی اور کاروبار میں اضافہ ہوگا، فوڈ پروسیسنگ صنعت کو بھی فائدہ ہوگا۔

اکتوبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.5 سے 10.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے، آئندہ مہنگائی کا انحصار عالمی توانائی قیمتوں اور خوراک کی فراہمی پر ہوگا، ستمبر میں مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری، توانائی کی بچت اور سرکاری اداروں کی اصلاحات سے پائیدار ترقی میں مدد ملے گی، تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، مشینری کی درآمد سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

بیرون ملک سے ترسیلات زر اور سروسز کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے، زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر سے معیشت کو سہارا مل رہا ہے، حکومت کی توجہ ٹیکس وصولی بڑھانے اور اخراجات کنٹرول کرنے پر ہے، بجٹ سرپلس معیشت کے استحکام کے لیے مثبت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.