Gas Leakage Web ad 1

تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہورہا تھا، نہ وہاں میری ضرورت تھی: خواجہ آصف کا فضل الرحمان کو جواب

0

*تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا، خواجہ آصف کا فضل الرحمان کو جواب*

Gas Leakage Web ad 2

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا، فیلڈ مارشل صلح کی راہ ہموار کرنے گئے تھے، وہاں ان کی شرکت ضروری نہیں تھی۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ وزیر دفاع یہاں بیٹھے ہیں اور تہران میں دفاعی معاہدہ ہو رہا ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

اس پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا کی ملک کے لیے بڑی خدمات ہیں، تاہم دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا سیاسی ماضی بھی دیکھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا مختلف ادوار میں حکومتوں کا حصہ رہے، دو سال پہلے بھی ان کے پاس کئی عہدے تھے۔ وہ ایل ایف او پر تنقید کرتے تھے لیکن خود بھی ایل ایف او کے تحت قائم حکومت کا حصہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا تقریباً 10 سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے، کشمیر کاز کے لیے کیا خدمات انجام دیں؟ دوسروں پر طعنے دینے کے بجائے اپنے کردار اور مراعات کا جائزہ لینا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وہ جنرل ضیا کی حمایت پر معذرت کر چکے ہیں، ایک سیاسی یتیم جماعت نے مولانا کی چھپر چھاؤں قبول کر لی ہے، مولانا سیاست میں مزید اہمیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.