*دہری شہریت چھپانے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ*

ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم کی حتمی منظوری ملتے ہی شوکاز نوٹسز جاری کر دیے جائیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دہری شہریت چھپانے اور ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے اعلیٰ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کو تفصیلی سمری ارسال کر دی ہے۔
سمری میں گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار مانگا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ حلف نامہ جمع نہ کرانے والے افسران کی ترقیاں روکنے، لازمی ریٹائر کرنے یا ملازمت سے برطرف کرنے جیسی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کل 2,917 افسران میں سے 62.5 فیصد نے اب تک اپنا حلف نامہ جمع نہیں کرایا، جبکہ جن افسران نے ڈیکلریشن جمع کرایا ان میں سے صرف 8.68 فیصد نے اپنی غیر ملکی شہریت کا اعتراف کیا ہے۔
ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، سیکریٹریٹ اور آفس مینجمنٹ گروپس کے گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران شامل ہیں۔



