Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی لازمی ; نیا بل آگیا

0

*قومی اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق اہم ترمیمی بل پیش*

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم ترامیمی بل پیش کر دیا گیا، بل کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی بل 2026ء کا مقصد قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ بل کے تحت پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی ادائیگی اب اوگرا کے لائسنس کی لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے پیٹرولیم لیوی کی ماہانہ رپورٹس جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لیوی کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر 6 ماہ کیبور کا 1.5 گنا یا کم از کم 12 فیصد سالانہ کی شرح سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لاگو ہوگا۔

لیوی کی عدم ادائیگی پر کسٹمز ایکٹ 1969ء اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت ریکوری کی اجازت ہوگی، خلاف ورزی پر اوگرا لائسنس معطل یا منسوخ کر سکے گا۔ قانون کی خلاف ورزی پر 3 سال تک قید یا لیوی کے برابر جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی، جبکہ کمپنی کی صورت میں تمام ڈائریکٹرز اور پارٹنرز بھی ذمہ دار ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.