Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی کی بہن کی طبیعت خراب ہو گئی ، ہسپتال منتقل

0

*عمران خان کی بہن نورین نیازی پنجاب کارڈیالوجی منتقل*

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نورین خان نیازی کو طبیعت میں خرابی کی شکایت پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے، تاہم انہیں اب تک داخل نہیں کروایا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے چند بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے سٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کے شعبے میں پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.