Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کا نام بدلنے کا اعلان کر دیا، نیا نام بھی بتا دیا

0

*ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کا نام تبدیل کرکے سپر انٹیلی جنس رکھنے کا اعلان کر دیا*

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سپر انٹیلی جنس (ایس آئی) کہنے پر زور دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جلد سرکاری دستاویزات اور دیگر متعلقہ مواد میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اصطلاح کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا موجودہ نام غلط اور غیر موزوں ہے، اس لیے اسے سپر انٹیلی جنس کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر بھی زور دیا کہ وہ نئی اصطلاح استعمال کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.