پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل اسرا عائشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی، جو اسی شو میں ان کے ساتھی کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کیلئے پی ٹی آئی گروپ سرگرم، 30 سے زائد ارکان علی امین کو سی ایم بنانے کے خواہشمند
جوڑے نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
تصاویر میں اسرا عائشہ خان سفید اور سنہری رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں، جبکہ انہوں نے ہلکے میک اپ اور نفیس زیورات کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب زیب خان سفید شلوار قمیض کے ساتھ جامنی اور نیلے رنگ کا کوٹ پہنے دکھائی دیے۔
جوڑے کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔



