Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل 12 : ڈائریکٹ سائننگ، پلیئر آکشن اور مارکی کھلاڑی کے حوالے سے اہم فیصلے

0

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن کے لیے پلیئر آکشن 23 جنوری کو ہوگا، جبکہ لیگ کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی تک ملک کے پانچ سے چھ شہروں میں کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی تیاریوں، کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ اور ٹورنامنٹ کے شیڈول سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کو وفاق سے 160 ارب روپے ملیں گے، مزید فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے: فیصل کریم کنڈی
اجلاس میں طے پایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی کو براہ راست سائن کرسکے گی، تاہم اس کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ متعلقہ کھلاڑی نے پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کرکٹ ورکشاپ اگلے ہفتے منعقد کی جائے گی، جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے گولڈ اور سلور ایونٹس بھی پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کرائے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے گیارہویں سیزن کا اختتام ریکارڈ تعداد میں شائقین کی موجودگی میں ہوا اور بورڈ اسی مومینٹم کو آگے بڑھائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کو زیادہ شہروں تک لے جایا جائے گا، تاکہ ملک کے مختلف حصوں میں کرکٹ کے شائقین کو میچز دیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ آج سے ہر فرنچائز کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے بہترین اسکواڈ تشکیل دینے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.