Gas Leakage Web ad 1

ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینےکا عمل شروع

0

کراچی: سندھ کے محکمہ محنت نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے مالی امداد فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، تاکہ متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات پورے کرنے میں ان کے خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ اس سلسلے میں اب تک 115 بچوں کی ماؤں کے بینک اکاؤنٹس کھول کر انہیں اے ٹی ایم کارڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
حکام نے بتایا کہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 بچے رجسٹرڈ ہیں، جبکہ لانڈھی اسپتال میں متاثرہ بچوں کی تعداد 27 ہے۔ اس طرح دونوں اسپتالوں میں مجموعی طور پر 157 بچے رجسٹرڈ ہیں، جن کی ماؤں کو مالی امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

تاہم حکام کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ مالی امداد کی فراہمی کب تک جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق محکمہ محنت سندھ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.