Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر کے 97 اضلاع میں 2 نومبر سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی

0

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبہ وار تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے 20 منتخب اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج
خیبر پختونخوا کے 27 منتخب اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بلوچستان کے 31 منتخب اضلاع میں اس مہم کے دوران 22 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے 3 منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے 2 منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق اس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا اور ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.