اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ آر تھری کی بھنٹھ سے تھلیاں تک تعمیر کے لیے 51 ارب 32 کروڑ 60 لاکھ روپے، ضلع خوشاب میں مظفرگڑھ روڈ جوہرآباد سے چوک گروٹ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 3 ارب 72 کروڑ 40 لاکھ روپے، جبکہ وزیراعلیٰ کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے نظرثانی شدہ منصوبے کے لیے 8 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔ ان میں پنگاسیئس اور دیگر قیمتی مچھلیوں کی ہیچری سہولیات کا قیام، وزیراعلیٰ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام اور سیف سٹی کچہ ایریا شامل ہیں۔
میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے , وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
اجلاس میں پیفٹیک میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہب کے قیام اور پنجاب لیگل ایڈ اینڈ اسسٹنس پورٹل کے لیے آسامیوں کی تخلیق سے متعلق پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔
اس کے علاوہ پنجاب بھر میں صنعتی اخراج کے مؤثر انتظام کے لیے اے آئی پر مبنی کاربن مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹنگ پلیٹ فارم کے استعمال اور فیصل آباد، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں صنعتوں کو ماحول دوست بنانے کے پروگرام کے پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سپارک منصوبے کے تحت پائیداری سے متعلق منصوبہ بندی اور عملی تحقیق کے لیے آسامیوں کی تخلیق کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، چیف اکانومسٹ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔



