پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبر پختونخوا میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دیگر شہروں میں منتقل کر دیے ہیں۔

پشاور اور ایبٹ آباد میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول میچز معطل کر دیے گئے ہیں۔ پشاور اسٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ اب 14 اکتوبر سے شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس کا میچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پرحملے روکنے پر اتفاق ہونے کا اعلان
اسی طرح مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان آخری راؤنڈ کے میچز 19 اکتوبر سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔



