Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ذہنی صحت منایا جا رہا ہے

0

اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، تاہم ملک کی صرف 5 فیصد آبادی کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہے، جس کے باعث تقریباً 95 فیصد افراد علاج کی سہولتوں سے محروم ہیں۔
حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا، امام حرم شیخ السدیس
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک لاکھ افراد کے لیے ماہرینِ نفسیات کی تعداد تقریباً 0.19 ہے، جبکہ زیادہ آمدنی والے ممالک میں یہ اوسط ہر ایک لاکھ آبادی کے لیے 7 ماہرین ہے۔ ماہرین کی محدود تعداد اور علاج کی سہولتوں تک ناکافی رسائی ذہنی صحت کے شعبے میں بڑے چیلنجز ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومتِ پاکستان نے یکم اکتوبر کو عالمی ادارۂ صحت، اقوامِ متحدہ کے ادارۂ اطفال اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے قومی ذہنی صحت پالیسی 2026–2035 کا اجرا کیا تھا۔ اس پالیسی کا مقصد ذہنی صحت کی نگہداشت کو بہتر بنانا اور ضرورت مند افراد تک خدمات کی رسائی بڑھانا ہے۔

اس سال عالمی یومِ ذہنی صحت کا موضوع ’’ذہنی صحت کے مسائل سے گزرنے والے افراد کے تجربات سنیں، حقیقی آوازیں، حقیقی تبدیلی‘‘ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اس مہم کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے تجربات کو پالیسی سازی، علاج اور معاونت کے نظام کا حصہ بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.