Gas Leakage Web ad 1

ایک عہد تمام ھوا ، معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر انتقال کر گئے

0

ایک دور تھا جب بالی وڈ میں کامیابی کے لیے قد کاٹھ، خوبصورت رنگ، گھنے بال اور اچھی جسمانی ساخت کو لازمی سمجھا جاتا تھا، لیکن ان سب چیزوں کے بغیر بھی نانا پاٹیکر وہ اداکار تھے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنا ایک منفرد اور بہترین مقام بنایا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کئی دم دار اور یادگار فلمیں دیں۔ ان کے ڈائیلاگز، ڈائیلاگ ڈیلیوری اور ایکسپریشنز کا اپنا ہی ایک انداز تھا، جو انہیں دوسرے اداکاروں سے منفرد بناتا تھا۔
پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کردیا
دوسری جانب چمکتے دمکتے بالی وڈ میں نانا پاٹیکر نے ہمیشہ سادگی کو ترجیح دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی فلم مکمل کرتا ہوں تو واپس اپنے گاؤں چلا جاتا ہوں اور کھلے آسمان کے نیچے چارپائی بچھا کر سو جاتا ہوں۔ نہ پارٹیوں میں جاتا ہوں اور نہ ہی بالی وڈ میں میرے بہت زیادہ قریبی دوست ہیں۔

’کرانتی ویر‘، ’پرندہ‘، ’اب تک چھپن‘، ’پراہار‘، ’نٹسمرٹ‘ اور ’ویلکم‘ سمیت ان کی کئی فلمیں آج بھی ان کی شاندار اداکاری کی یاد دلاتی ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں موجود طبقاتی فرق، مذہبی تعصب اور انسانوں کے درمیان نفرت جیسے کئی حساس مسائل کو اپنی فلموں اور کرداروں کے ذریعے اجاگر کیا۔

نانا پاٹیکر کا ایک اور پہلو بھی بہت اہم ہے۔ جب بھارت میں کسان خودکشیاں کر رہے تھے تو انہوں نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کی اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے عملی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اداکار مکرند انسپُرے کے ساتھ ’نام فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد بھی رکھی، جس کے ذریعے کسانوں اور غریب و متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی۔

یہ بھی ان کی سادگی کی ایک مثال ہے کہ شہرت اور دولت کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کو آسائشوں کے بجائے سادگی کے قریب رکھا۔ نانا پاٹیکر ایک کمال کے اداکار تو تھے ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔

آج بالی وڈ کے اس منفرد فنکار کے مداحوں کے لیے یقیناً ایک دکھ بھرا دن ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں کارڈیک اریسٹ کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.