Gas Leakage Web ad 1

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

0

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مؤثر کارروائیاں دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کررہی ہیں اور عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران نوکری سے برخاست
وزیراعظم نے کہا کہ فتنة الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں، جبکہ فتنة الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.