Gas Leakage Web ad 1

زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا

0

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی خصوصی دعوت پر پنجاب کے وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا۔ وفد کے دورے کا مقصد زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ اقدامات کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفد میں سیکریٹری زراعت پنجاب میاں شکیل احمد، سیکریٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ، سیکریٹری آبی زراعت و ماہی پروری پنجاب رانا سلیم افضل اور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر حافظ عبدالرحمان شامل ہیں۔ اسکردو آمد پر وزیر زراعت، لائیو اسٹاک و ماہی پروری گلگت بلتستان حاجی انور اور سیکریٹری عثمان احمد نے وفد کا استقبال کیا۔

پنجاب کے وفد کی 2 اکتوبر کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے ملاقات ہوگی، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری کے شعبوں میں تعاون کے عملی امکانات اور مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے نتیجے میں دونوں صوبوں کے درمیان متعلقہ شعبوں میں عملی شراکت داری اور تعاون کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جس سے گلگت بلتستان کے کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی پروری سے وابستہ افراد کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.