اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔
پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کھلے، جامع اور تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی، اسحاق ڈار
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کردیئے۔

پولیس کی جانب سے کیس کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔



