Gas Leakage Web ad 1

موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر

0

گورنر خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی قیادت سے لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل

Gas Leakage Web ad 2

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت سے لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل کردی۔
7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں، ایسے حالات میں اسلام آباد پر چڑھائی یا لانگ مارچ کا صوبہ متحمل نہیں ہوسکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں مارچ کی کال واپس لی جائے اور تمام سیاسی جماعتیں اور سکیورٹی ادارے امن کے قیام کے لیے ایک پیج پر آئیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن ہوگا تو سیاست سمیت تمام معاملات آگے بڑھیں گے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق اور صوبائی حکومت دونوں کی ہے، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر صوبے کے امن کے لیے بات کرنا ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.