Gas Leakage Web ad 1

بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی

0

لیسکو سمیت ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاق نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق معمول کے حالات میں تمام فیڈرز پر زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا سکے گی، جبکہ تکنیکی یا فنی خرابی کی صورت میں بھی کسی فیڈر کو 24 گھنٹوں کے دوران 2 گھنٹے سے زائد بند رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے وزارتِ پاور ڈویژن کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد وزارتِ پاور ڈویژن نے نگرانی کے لیے روزانہ اجلاس شروع کر دیے ہیں۔ ان اجلاسوں میں تمام تقسیم کار کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹس طلب کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کی فراہم کردہ رپورٹس کے ساتھ ساتھ 11 کے وی فیڈرز کی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی فیڈر کو مقررہ 2 گھنٹے سے زائد بند نہ رکھا جائے۔

دوسری جانب لیسکو میں رات کے اوقات کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں شیڈول کے تحت 2 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی مسلسل نگرانی اور تقسیم کار کمپنیوں کی رپورٹس کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کسی بھی علاقے میں مقررہ حد سے زائد بجلی بند نہ کی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.