Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز کے معاملے پر روس کا بڑا اعلان

0

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خلیجی ریاستوں اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام لانے کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ خطے کے لیے تذویراتی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا ضروری ہے، جبکہ روس خطے میں مستحکم علاقائی انفراسٹرکچر کو بھی اہم سمجھتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس دیگر ذمہ دار ریاستوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کے معاملے کو درست سمت میں لے جانے اور خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سرگئی لاوروف کے مطابق اس معاملے کی علاقائی اہمیت کے پیش نظر تمام متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سرگئی لاوروف نے یورپی ممالک پر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے معاملے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.