Gas Leakage Web ad 1

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی

0

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے تحت بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے حصہ لیا۔
فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودیہ پر حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے 2800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں جہازوں کے عملے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہر وقت تیار ہے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.