فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی مکہ مکرمہ میں اہم ملاقات
مکہ مکرمہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تصویر بھی جاری کی۔
سعودی وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔ اس دوران سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔