Gas Leakage Web ad 1

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو نئے احکامات جاری کر دیئے

0

ٹیکس کیسز میں کاروباری مقامات سیل کرنے کے اختیارات احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس کیسز میں کاروباری مقامات سیل کرنے کے اختیارات احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ کراچی میں غلطی سے سیل کی گئی کاروباری جگہ ڈی سیل کردی گئی، جبکہ ایف ٹی او نے اس کارروائی کو قانونی اختیار کے بغیر اقدام اور بدانتظامی قرار دیا۔
افغان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس کیسز میں کاروباری مقامات سیل کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔ کراچی میں ایک ٹیکس دہندہ کے خلاف جاری سیلنگ آرڈر دوسرے رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کے دفتر پر نافذ کردیا گیا۔

ایف ٹی او نے غلط سیلنگ کو قانونی اختیار کے بغیر کارروائی اور بدانتظامی قرار دیتے ہوئے کاروباری جگہ فوری ڈی سیل کرنے کی ہدایت کی۔ ایف ٹی او نے کہا کہ سیلنگ سے قبل ٹیکس دہندہ کی شناخت، رجسٹریشن، کاروباری جگہ اور متعلقہ اجازت ناموں کی مکمل تصدیق کی جائے۔

ایف بی آر کو فیلڈ دفاتر کے لیے واضح ہدایات جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ ٹیکس حکام کو سیلنگ کے اختیارات قوانین اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کاروباری جگہ بحال ہونے کے بعد شکایت کنندہ نے معاوضے کا مطالبہ واپس لے لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.