ریاض: سعودی مفتی اعظم اور چیئرمین مجلس علما کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اور اتحادی افواج کو ثابت قدم رہنے اور اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کی ہے۔
سعودی مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کو سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی کارروائیوں کی مذمت کی۔
آئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گی
سعودی مفتی اعظم نے اپنے بیان میں محاذ پر موجود سعودی فوجیوں اور اتحادی افواج کو متحد ہو کر حوثی حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی اور ان حملوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اور صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
مفتی اعظم سعودی عرب نے اہلکاروں کو اپنے مشن کی انجام دہی میں صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
سعودی مفتی اعظم نے فوجیوں کی جانب سے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمہ داری کو اہم قرار دیا۔
اس کے علاوہ سعودی مفتی اعظم نے اہلکاروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی تلقین کی۔