لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی
عدالت میں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے مدثر عمر ایڈووکیٹ اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا۔