برطانیہ کی فضائیہ نے دشمن کی جانب سے جاسوسی کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے سیٹلائٹ جیمرز کا خفیہ استعمال شروع کردیا ہے، جو زمینی سیٹلائٹس کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رائل ایئرفورس نے جدید الیکٹرانک جنگی نظام نصب کیا ہے تاکہ جارح ریاستیں برطانوی فوج کی جاسوسی نہ کرسکیں۔
محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ آلات ایک سال سے فعال ہیں اور انہیں خفیہ طور پر نصب کیا گیا تھا۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ آلات دیگر سیٹلائٹس کی دیکھنے کی صلاحیت ختم کردیتے ہیں اور ان کے ڈیٹا کی منتقلی میں بھی مداخلت کرتے ہیں۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ برطانیہ نے یہ ٹیکنالوجی کسی ملک سے حاصل کی ہے یا اسے خود تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نظام ایئرفورس کا ایک خصوصی یونٹ آپریٹ کر رہا ہے، جو خلائی انفرا اسٹرکچر کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔