Gas Leakage Web ad 1

نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقر ر

0

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ڈیلیوری ورکرز کی شکایات کے پیش نظر بڑا معاوضہ پیکج تیار کرلیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا کے مطابق میئر ظہران ممدانی کی قیادت میں نیویارک کی بلدیہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک کی بلدیہ اور ایک ڈیلیوری کمپنی کے درمیان 13 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت کمپنی ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر جرمانے اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرے گی۔ تحقیقات میں ہزاروں ڈیلیوری ورکرز کو کم یا تاخیر سے ادائیگی کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ 64 ہزار سے زائد ورکرز کو 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے کم از کم معاوضہ 22.13 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.