لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر صوبے میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات جاری ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق سے درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ درخواست کی ہے، جس میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔