Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج کر دی

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خلع کے حق مہر سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ سات تولے سونا حق مہر میں دیے جانے کا دعویٰ ٹھوس شواہد سے ثابت نہیں ہوا۔
پیٹرول ریلیف پروگرام، انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر میسج سے ٹوکن ریڈیم کی منظوری دیدی گئی
جسٹس شاہ رخ ارجمند نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج کردی۔ فیصلے کے مطابق نکاح نامے میں حق مہر کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار 150 روپے درج تھی، جبکہ ادائیگی سونے کے زیورات کی صورت میں ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔ تاہم نکاح نامے میں سات تولے سونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے قرار دیا کہ صرف سونے کے زیورات وصول کرنے کا اعتراف ان کے وزن کو ثابت نہیں کرتا، لہٰذا سات تولے سونا حق مہر میں دیے جانے کا دعویٰ ٹھوس شواہد سے ثابت نہیں ہوا۔

درخواست گزار نے سات تولے سونا یا اس کی موجودہ مارکیٹ قیمت واپس کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کی جانب سے 2 لاکھ 50 ہزار 150 روپے حق مہر واپس کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ نچلی عدالتوں کے فیصلوں میں کوئی قانونی نقص نہیں پایا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.