Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے، جن میں علاقائی صورتحال، توانائی کی بلاتعطل فراہمی، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد ذریعہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات بھی طے کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.