الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ میں این اے 77 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔
امریکی صدر نے تین بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی عائد کردی
حلقے میں چوہدری محمود بشیر ورک کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار 28 سے 30 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 19 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔