ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے پر وزیراعظم کا اظہار تشکر
زرمبادلہ ذخائر 21.4 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی محنت اور درست پالیسیوں سے عالمی اعتماد بحال ہورہا ہے۔
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت میں بہتری کو حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی تاریخی سطح پر پہنچنا معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعظم کے مطابق ترسیلات زر اور سروسز کی برآمدات میں نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتر صورتحال اور مالیاتی نظم و ضبط نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس تک دوبارہ کامیاب رسائی حاصل کی ہے، جو ملکی معیشت پر عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مستحکم معاشی پوزیشن بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اور عالمی معاشی مشکلات سے نمٹنے کی استعداد مزید مضبوط کرے گی۔ عالمی اعتماد میں اضافے سے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ، حکومتی معاشی ٹیم اور اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔