پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کیخلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: امریکی صدر ٹرمپ
جاپان میں ہونے والے بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بارش کے باعث 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بناسکی، جس کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 25 اور فاطمہ ثنا 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
یوں پاکستان ویمنز نے 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔