Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

0

اسرائیل اور مراکش نے سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی حکومت کے مطابق اسرائیل اور مراکش نے سفارتخانے کھولنے اور دونوں ممالک میں سفیر تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
ایشین گیمز : پاکستانی گھوڑا ایڈن ڈو ویریٹ المعروف میراج بحفاظت ٹوکیو پہنچ گیا
بدھ کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس کی میزبانی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ جدون ساعر اور مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

اس سلسلے میں رواں سال کے اختتام تک سرمایہ کاری کے تحفظ اور دوہرے ٹیکس سے بچاؤ سے متعلق دو معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی جانب سے تینوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان مکمل سفارتی، پُرامن اور دوستانہ تعلقات کا قیام دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور اس سے امن کے مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

دونوں فریقوں نے فضائی سفر میں توسیع، بشمول دونوں ممالک کی ایئرلائنز کی براہِ راست پروازوں کی بحالی، پر بھی اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ آنے والے مہینوں میں اعلیٰ سطح کے دوطرفہ دوروں کے منصوبوں کی بھی تصدیق کی گئی۔

واضح رہے کہ مراکش ان 4 عرب ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے 2020 میں امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھائے۔ دیگر عرب ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.