Gas Leakage Web ad 1

میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی

0

میٹا نے صارفین کے لیے ایک نئی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹا ون نامی اس سروس میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی الگ الگ سبسکرپشنز کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کردیا گیا ہے۔

اس سروس کو سبسکرائب کرنے والے صارفین کو میٹا کی مختلف ایپس میں متعدد جدید اے آئی فیچرز اور پروفیشنل ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس سروس کے متعارف کرانے کا بنیادی مقصد انفرادی صارفین کے لیے دستیاب انسٹاگرام پلس، فیس بک پلس اور واٹس ایپ پلس سبسکرپشن پلانز کے 50 سے زائد فیچرز کو ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔

اب تک ان تینوں سروسز کے سبسکرپشن پلانز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

میٹا کی جانب سے انفرادی صارفین کے لیے کور اور پریمیم پلانز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے اے آئی کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال ان کے لیے مزید آسان ہوجائے گا۔

یعنی اب یا مستقبل قریب میں میٹا کے اے آئی ماڈلز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز مفت تیار کرنا تقریباً ممکن نہیں رہے گا۔

اگر آپ تخلیق کار ہیں اور تینوں سروسز کے مشترکہ بنڈل کے سبسکرائبر بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ماہانہ فیس 1750 روپے سے شروع ہوگی۔

اگر صرف ایک سروس کی سبسکرپشن حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسے فیس بک پلس، تو اس کی ماہانہ فیس 299 روپے ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.