اسلام آباد: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں رات گئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔
شزا فاطمہ نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول میں پیش آنے والے مسائل سے متعلق دریافت کیا، جبکہ انہوں نے عوام کو درست رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔
23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
شزا فاطمہ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف ایک بار ہی کیا جائے، اسے دہرانے کی ضرورت نہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو تمام اہل اور رجسٹرڈ شہریوں تک رعایت کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے پمپس پر سستا پیٹرول دینے میں ٹال مٹول یا انکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔