واشنگٹن: امریکا نے پہلی بار باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ اس نے خلا کے مدار میں اسپیس کنٹرول ہتھیار تعینات کر رکھے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے سیکرٹری ٹرائے مینک نے کہا ہے کہ امریکا بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کے لیے مدار میں موجود یہ ہتھیار ضروری تھا۔
لاہور: سہیل آفریدی کی مرحوم کارکن کے گھر آمد، شکوہ کرنے پر سکیورٹی کا فیملی ممبر پر مبینہ تشدد
رپورٹ کے مطابق ٹرائے مینک نے اس ہتھیار کی صلاحیتوں یا اسے مدار میں کب بھیجا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب امریکی اسپیس فورس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ صلاحیتیں ضرورت پڑنے پر دشمن کے اثاثوں کو مفلوج یا تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں جارحانہ اور دفاعی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ 1967 کے ایک معاہدے کے تحت مدار میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں (WMDs) کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔