سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔
یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا ہے، جس سے ان کی انتہاپسندانہ سوچ اور کشیدگی میں اضافے کی پالیسی واضح ہوتی ہے۔
ممکنہ سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت
ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج ان حملوں کا ذمہ داری اور بھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، جبکہ حوثیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا تھا کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔