Gas Leakage Web ad 1

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا ملکی مفاد میں ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق

0

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ملکی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق

Gas Leakage Web ad 2

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، جس میں دونوں اتحادی جماعتوں نے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں ملکی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ سیاسی رابطے مزید مؤثر بنانے اور اختلافات باہمی مشاورت سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور اتحادی حکومت کے معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات، مہنگائی، پٹرولیم قیمتوں، لوڈشیڈنگ اور کسانوں کے مسائل پر مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے عوامی مسائل پر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ حسن مرتضیٰ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس پیپلز پارٹی کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں دی گئی نامزدگیوں اور اسکیموں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، جبکہ پیپلز پارٹی کی سفارشات پر عملدرآمد بھی نہیں ہوا تھا۔

حسن مرتضیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، وعدوں پر عمل نہیں ہوتا۔ حکومت پنجاب اور مسلم لیگ ن کے ترجمان ہماری قیادت پر تنقید کریں گے تو جواب دینا ہمارا حق ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، قمر الزمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی، جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.