راولپنڈی: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان کو نظر بند کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو 30 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے، جبکہ کارکنان کی نظربندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے گئے۔ نظربندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان کو نظر بند کیا گیا، جن میں راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن طریقے سے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، دیگر شہروں کے لوگ اسلام آباد نہیں آئیں گے بلکہ اپنے شہر بند کریں گے، جبکہ خیبرپختونخوا کے ساتھ ملحقہ شہروں کے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہم اس نظام کو گرانے کے لیے آ رہے ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔