کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تاجر برادری کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ان کی ٹیم نے بدھ کو ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹرز میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی قیادت میں سینئر عہدیداروں کی ٹیم سے ملاقات کی، جس میں تاجر برادری کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا۔
میررضا کیس میں وزیرداخلہ سندھ نے عدالتی کمیشن سے غیرمشروف معافی مانگ لی
ایف بی آر کی جانب سے 83 ارب روپے کے ریفنڈز اور 43 ارب روپے کے ری بیٹس کی ادائیگی کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے صنعتی اور کمرشل امپورٹرز کے درمیان تفریق ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔