Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دے سکتے؟ جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب جمع کرادیا

0

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے میرٹس پر دلائل طلب کرلیے۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس بھی زیر بحث آیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو کی جاتی ہے، اس لیے ملاقات نہیں کروا سکتے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجا ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، اگر سیاسی گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے تو ملاقات کی اجازت دی جائے گی؟
ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کےلیے شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لے کر جواب دیں گے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتا۔ عدالت نے ملاقات کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ سلمان اکرم راجا کو وکالت نامہ کیوں دستخط کروا کر نہیں دیا جا رہا؟

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صرف وکالت نامے کی بات نہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی سے بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق موقف بھی طلب کیا۔ معاون وکیل نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شہر میں موجود نہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہوجائیں گے۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے آنے کی ضرورت نہیں، صرف یہ بتادیں کہ پارٹی کا موقف کیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی اس مقدمے کے مرکزی فریق ہیں لیکن انہیں وکیل کو ہدایات دینے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.