Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن قبل کس کی کال آئی؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا

0

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے 10 روز قبل پرویز خٹک نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ اسپیکر کے گھر کے سامنے واقع ایک چھوٹے پارک میں پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی، جہاں خٹک نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر رضامند نہیں ہو رہے، آپ انہیں منائیں۔ ان کے مطابق پرویز خٹک نے بتایا کہ جنرل باجوہ کی جانب سے ایکسٹینشن دینے اور این آر او کے ذریعے معاملات حل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم ہونے کے روز ہی ان کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، جبکہ نومبر 2020 میں بانی پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر الگ کرنے پر کام شروع ہو چکا تھا اور اس بارے میں کچھ لوگ آگاہ تھے۔

انہوں نے عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق کہا کہ اکاؤنٹ بیرون ملک سے چلایا جا رہا ہے اور اسے چلانے والے اپنی مرضی سے مواد پوسٹ کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اکاؤنٹ چلانے والوں کو پاکستان سے بھی ہدایات دی جاتی ہیں اور جس کے حق میں لکھنا ہو، اسی کے مطابق پوسٹ کی جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے مولانا صاحب سے حق کا ساتھ دینے اور مخصوص نشستیں چھوڑنے کی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے ساتھ پہلے ہی سیز فائر ہے اور اگر وہ تحریک میں ان کے ساتھ آنے کے لیے تیار ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.