Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: فائر سیفٹی قوانین پر عدم عملدرآمد، ہفتہ واربازار بند رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فائر سیفٹی قوانین پر عدم عملدرآمد کے باعث ایچ نائن، جی 6 اور جی 10 کے ہفتہ وار بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
انتظامیہ کے مطابق ایچ نائن، جی 6 اور جی 10 کے ہفتہ وار بازار یکم، 2، 4 اور 6 ستمبر کو بند رہیں گے، جبکہ بازاروں کی بندش کی وجہ اسٹال ہولڈرز کی جانب سے فائر سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایچ نائن ہفتہ وار بازار کے دکانداروں کو یکم ستمبر سے مختص اسٹالز پر کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم یہ اجازت فائر سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد سے مشروط ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فائر سیفٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ اسٹال ہولڈر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.