Gas Leakage Web ad 1

سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکج منظور کرلیا

0

کراچی: سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکج منظور کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ ٹیکس مراعات کے تسلسل سے صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ کابینہ نے غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں مزید 2 سال کی توسیع کردی ہے، جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات 29 مئی 2028 تک جاری رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکج منظور کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک ہزار روپے برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کا سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس 500 روپے برقرار رہے گا، جبکہ الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 500 روپے ایک مرتبہ تاحیات موٹر وہیکل ٹیکس عائد ہوگا۔

ترجمان کے مطابق 2000 سی سی یا اس سے زائد مساوی انجن کی الیکٹرک گاڑیوں پر 5 ہزار روپے لگژری ٹیکس ہوگا، جبکہ الیکٹرک گاڑی کی تاخیر سے رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مراعات کا اطلاق 30 مئی 2026 سے 29 مئی 2028 تک ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.