رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران پنجاب کے 11 اضلاع میں 16 بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ بہاولپور، خانیوال اور سرگودھا میں 2،2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رحیم یار خان، مظفرگڑھ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بھی ایک، ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات سامنے آئے۔
ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن جارحیت کا سخت جواب دیں گے،ایرانی صدر
پولیس ریکارڈ کے مطابق ان واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، تاہم اب تک صرف 11 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جاسکے ہیں۔ پولیس کے مطابق 4 کیسز میں ملزمان سے تاحال تفتیش جاری ہے۔