Gas Leakage Web ad 1

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا استنبول میں پہلا اجلاس، تینوں ممالک کی عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

0

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اجلاس کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کا فروغ ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ادارہ سازی کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے مشرقی علاقے میں 3 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ
حاقان فیدان نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے اور ہمارا اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے اور ادارہ سازی کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مزید ممالک کو معاہدے میں شامل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

معاہدے کو ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کہا جائے گا: ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ تین ملکی معاہدے کو ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کہا جائے گا اور اس اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بڑھتی ہوئی علاقائی و عالمی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ ذمہ داری کا تعین، عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور شامل تھا۔

ایجنڈے میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے ساتھ دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لینا بھی شامل تھا۔

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا اور مشترکہ دفاعی صلاحیت اور اجتماعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.