Gas Leakage Web ad 1

مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

0

سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

Gas Leakage Web ad 2

سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ ڈمپر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.